افغانستان میں زیادہ سے زیادہ علاقہ افغان حکومتی فورسز کے ہاتھوں سے نکل رہا ہے، امریکی رپورٹ

رواں سال جنوری میں افغان حکومت کو ملک کے 70.5 فیصد علاقے پر کنٹرول حاصل تھا، جو مئی میں کم ہو کر صرف 65.6 فیصد رہ گیا تھا، 34صوبوں کے 407 اضلاع میں سے 2680 حکومت کے کنٹرول میں ہیں جبکہ 15 صوبوں میں 36 اضلاع پر باغیوں کا کنٹرول ہے، امریکی ادارے اسپیشل انسپکٹر جنرل فار افغانستان ری کنسٹرکشن کی رپورٹ

جمعہ 29 جولائی 2016 20:13

افغانستان میں زیادہ سے زیادہ علاقہ افغان حکومتی فورسز کے ہاتھوں سے ..

کابل/واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جولائی ۔2016ء) ایک امریکی ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں زیادہ سے زیادہ علاقہ افغان حکومتی فورسز کے ہاتھوں سے نکل رہا ہے۔ایک امریکی رپورٹ کے مطابق افغان حکومت اس برس جنوری سے لے کر مئی تک کے عرصے کے دوران اپنے زیر انتظام تقریبا پانچ فیصد علاقے سے محروم ہو گئی اور یہ علاقہ باغیوں کے قبضے میں چلا گیا۔

(جاری ہے)

افغانستان کی تعمیر و نو پر نظر رکھنے والے امریکی ادارے اسپیشل انسپکٹر جنرل فار افغانستان ری کنسٹرکشن کے مطابق اس سال جنوری میں افغان حکومت کو ملک کے 70.5 فیصد علاقے پر کنٹرول حاصل تھا، جو مئی میں کم ہو کر صرف 65.6 فیصد رہ گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق 34صوبوں کے 407 اضلاع میں سے 2680 حکومت کے کنٹرول میں ہیں جبکہ 15 صوبوں میں 36 اضلاع پر باغیوں کا کنٹرول ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق 104 اضلاع خطرے میں ہیں اور کسی بھی وقت حکومت کے ہاتھوں سے نکل سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :