چاروں صوبوں، فاٹا اور اسلام آباد میں انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کیلئے رجسٹریشن افسروں کی فہرست جاری

جمعہ 29 جولائی 2016 19:56

اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جولائی ۔2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے چاروں صوبوں، وفاق کے زیر انتظام فاٹا اور اسلام آباد میں انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کیلئے رجسٹریشن افسروں کی فہرست جاری کردی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ای سی پی سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یکم اگست سے شروع ہونے والی انتخابی فہرستوں کی مہم کے دوران یہ افسران نگرانی فہرستوں کی تیاری کا کام کریں گے تاکہ انتخابی فہرستوں کا عمل بہتر اور موٴثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :