کورکمانڈر کراچی نے ایس ایس یو کے کمانڈوز کی کارکردگی کو سراہا

جمعہ 29 جولائی 2016 19:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جولائی ۔2016ء) کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ملیر کینٹ کراچی کے دورے کے دوران پاک فوج کی جانب سے ایس ایس یوسندھ پولیس کے کمانڈوزکو دی جانے والی تربیت کابھی مشاہدہ کیا۔

(جاری ہے)

کور کمانڈر نے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کی تعریف کی اور کہا کہ پاک فوج کے ٹرینرزسندھ پولیس کی پیشہ وارانہ صلاحیت کو بڑھانے کے لیے پیشہ وارنہ تربیت فراہم کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :