یوایس ایڈ پروگرام کے تحت نسٹ میں یوایس پاکستان سنٹرفارایڈوانسڈ سٹڈیزکاقیام اوراساتذہ کوتربیت

جمعہ 29 جولائی 2016 19:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جولائی ۔2016ء) پاکستان میں ترقی کاعمل ملک میں امن وامان کی صورتحال کے ساتھ ساتھ جاری توانائی بحران کی وجہ سے متاثرہواہے ۔ایک اندازے کے مطابق پچھلے سالوں میں توانائی بحران کی وجہ سے پاکستان کاجی ڈی پی4فیصدگرا ہے۔سیکڑوں فیکٹریاں بندہونے سے پیداواری عمل جمودکاشکارہوااورملک میں بیروزگاری میں اضافہ ہوا۔

اس کے ساتھ ساتھ پاکستان میں مختلف شعبوں کیلئے ہنرمندافرادی قوت اورماہرین کی بھی کمی ہے۔ان مسائل پرقابو پانے کیلئے نیشنل یونیورسٹی آف سائنسزاینڈٹیکنالوجی (USPCAS-E)میں یوایس ایڈ نے ایچ ای سی اوراریزوناسٹیٹ یونیورسٹی کے تعاون واشتراک سے یوایس پاکستان سنٹرفارایڈوانسڈ سٹڈیز بنایاگیا ہے ۔اس سنٹرکامقصدپاکستان میں موجودباصلاحیت افرادکویونیورسٹی اساتذہ کے ذریعے نئی ٹیکنالوجی سے متعلق تربیت دینااورسکھاناہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے نسٹ USPCAS-Eکے استاداورسمارٹ ڈگرڈٹیکنالوجی کے ماہرعاکف ضیاء خان نے جنوری سے مارچ2016ء تک اریزونایونیورسٹی امریکہ میں نصاب،لیب آلات اوراطلاقی تحقیق کے منصوبوں سے متعلق تربیت اوراجلاسوں میں شرکت کی ۔پاورسسٹمزریسرچ سنٹرڈاکٹرجارج کارادے کے ساتھ کاان کاتحقیقی کام نئے نصاب کی تیاری اورنسٹ میں الیکٹریکل انجینئرنگ پروگرام کی سمارٹ گرڈلیبارٹری کیلئے مفید ثابت ہوگا۔

پیپکواوردوسری صنعتیں اپنے توانائی مسائل کے حل کیلئے اس لیبارٹری سے استفادہ کرسکتی ہیں ۔فیول سیل ٹیکنالوجی کے ماہرنسٹ کے USPCAS-E, میں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر نسیم اقبال نے بھی اسی پروگرام کے تحت اریزوناسٹیٹ یونیورسٹی کادورہ کیا ۔انہوں نے پروفیسر اے ایم کانان کی سربراہی میں یونیورسٹی کے پولی ٹیکنیک سکول میں تحقیق کاروں کے ایک گروپ کے ساتھ کام کیا۔

ڈاکٹراقبال کے بقول انہوں نے پروٹون ایکسچین ممبرین فیول سیلز کیلئے الیکٹروکیٹلسٹ پر پی ٹی لوڈنگ کم کرنے کاعمل تیارکیا ہے جس سے صنعتوں کوفیول سیلزپر اخراجات کم کرنے میں مددملے گی۔وطن واپسی پر ڈاکٹر نسیم اقبال ہنڈائی موٹرزگروپ کے تعاون سے ایک فیزیبلٹی تجزیہ بھی شروع کیا ہے۔امریکہ کی اریزوناسٹیٹ یونیورسٹی اورنسٹ کے درمیان اساتذہ کی تربیت کے اس پروگرام سے پاکستان میں ماہرین کوتربیت دینے میں مددملے گی۔نسٹ میں یوایس پاکستان سنٹرفارایڈوانسڈسٹڈیزکاقیام یوایس ایڈکی ایچ ای سی کے ساتھ 12 کروڑ70لاکھ ڈالرتعلیمی شعبے میں معاونت پروگرام کاحصہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :