سابق وزیراعلیٰ یوسف رضا گیلانی کی معراج محمد خان کی رہائش گاہ آمد ،صاحبزادے سے اظہار تعزیت

جمعہ 29 جولائی 2016 19:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جولائی ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے جمعہ کو ممتاز سیاستدان معراج محمد خان کے گھر جاکر ان کے صاحبزادے خاقان خان سے ملاقات کی اور معراج محمد خان کی وفات پر تعزیت کااظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے معراج محمد خان کو ان کی ملک اور جمہوریت کیلئے خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا اور دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل دے، نجمی عالم، لطیف مغل اور سردار نزاکت حسین بھی ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :