وزیرِداخلہ کے حکم پر پاکستان اور کویت کے درمیان ویزہ معاہدہ معطل کر دیاگیا

یہ نہیں ہو سکتا پاکستان معاہدے کی پاسداری کرے اور دوسری طرف سے عملدرآمد میں ہچکچاہٹ ہو،چودھری نثار

جمعہ 29 جولائی 2016 19:42

وزیرِداخلہ کے حکم پر پاکستان اور کویت کے درمیان ویزہ معاہدہ معطل کر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جولائی ۔2016ء) وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان کے حکم پر پاکستان اور کویت کے درمیان ویزہ معاہدہ معطل کر دیا۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق2013میں طے پانے والے اس معاہدے کے تحت سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ کے حامل افراد کو دو طرفہ بنیادوں پر آمدورفت کے لئے ویزہ کے حصول کی شرط سے استثناء حاصل تھا۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ پاکستان کی طرف سے معاہدے کی مکمل پاسداری کے باوجود کویت کی طرف سے معاہدے کی پاسداری نہیں کی جا رہی تھی۔ ایسے معاہدوں پر عمل درآمد دو طرفہ ہونا لازمی ہے۔چودھری نثارنے کہاکہ یہ نہیں ہو سکتا کہ پاکستان تو معاہدے کی مکمل پاسداری کرے اور دوسری طرف سے عملدرآمد میں ہچکچاہٹ ہو۔

متعلقہ عنوان :