ون ویلرز اور کمسن ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن ،3دنوں میں947موٹر سائیکل تھانوں میں بند۔

خصوصی مہم کے دوران ابتک 2113ون ویلرز کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرائے جا چکے ہیں جبکہ 25755کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی، ایس پیز ، ڈی ایس پیز ون ویلنگ اور کمسن ڈرائیورزکے خلاف جاری مہم کی کامیابی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کا رلائیں،وارڈنز شہریوں سے نرم رویہ رکھتے ہوئے بلا امتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری رکھیں۔:طیب حفیظ چیمہ

جمعہ 29 جولائی 2016 19:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جولائی ۔2016ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس کے ون ویلرز اورکمسن ڈرائیورز کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں گذشتہ 3روز میں 947موٹر سائیکل مختلف تھانوں میں بند کروائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کمسن ڈرائیورز کی حوصلہ شکنی اور ون ویلنگ کے خلاف ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے اسکے خاتمے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا ئے جا رہے ہیں،سٹی ٹریفک پولیس نے خصوصی مہم کے دوران ابتک 2113ون ویلرز کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرائے جبکہ25755کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ۔

چیف ٹریفک آفیسر کی ہدایت پر ڈویژنل ایس پیز ہفتے اور اتوار کے روز اہم شاہراہوں پر وزٹ کرتے ہوئے ویلرز اور کمسن ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کا جائزہ لیں گے سی ٹی او نے کہا کہ کمسن ڈرائیورز اور ون ویلنگ کے خلاف انسدادی کارروائی کا جائزہ لینے کیلئے میں خود بھی وزٹ کروں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ ون ویلرزاور کم عمر ڈرائیورز کے خلاف جاری مہم کو کامیاب کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کا رلائیں، ون ویلنگ کے خاتمے کیلئے جامع حکمت عملی مرتب ہے جبکہ وارڈنزکمسن ڈرائیورز کے خلاف بھی بلا امتیاز کارروائی جاری رکھیں تاہم شہریوں سے نرم رویہ رکھتے ہوئے ڈیوٹی سرانجام دیں ۔

انہوں نے والدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ون ویلنگ سے روک کر انکی زندگی اور قوم کے مستقبل کو تاریک ہونے سے بچائیں۔ (سعید)

متعلقہ عنوان :