مراد علی شاہ کو نئے وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد ، قائم علی شاہ کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، ان کاتعلق پیپلز پارٹی سے صدیوں پُرانا ہے‘پیپلز پارٹی کے رہنما ء و سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو کا سندھ اسمبلی سے خطاب

جمعہ 29 جولائی 2016 19:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جولائی ۔2016ء) سندھ اسمبلی میں نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما ء و سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے کہا کہ ہم مراد علی شاہ کو نئے وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ سید قائم علی شاہ کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، انکا تعلق پیپلز پارٹی سے صدیوں پُرانا ہے۔ وہ جمعہ کو نئے وزیر اعلیٰ سندھ کے انتخاب کے بعد سندھ اسمبلی سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم مراد علی شاہ کو نئے وزیر اعلیٰ بننے پر مبار کباد دیتے ہیں اور اس موقع پر سید قائم علی شاہ کو خراج تحسین پیش کیے بغیر نہیں رہ سکتے کیونکہ قائم علی شاہ اور پیپلز پارٹی کا ساتھ صدیوں پُرانا ہے۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے کردار کی وجہ سے دوسروں کو پسند نہیں آتی ہے۔ 2002 میں مراد علی شاہ پہلی بار منتخب ہو کر ایوان میں آئے ۔

انہوں نے کہ قائم علی شاہ سے ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے یہ کہ اسمبلی کیسے چلائی جاتی ہے قائم علی شاہ نے اپنی زندگی میں بہت اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں ۔ہم جوابدہ ہونا چاہتے ہیں اس لیے کہ ہم جمہوریت چاہتے ہیں نثار کھوڑو نے کہا کہ 2018 کے انتخابات دور نہیں ہیں اسلئے مراد علی شاہ کو بہت کام کرنا ہے ہماری دعائیں اور تعاون ہمیشہ انکے ساتھ ہے۔