Live Updates

مراد علی شاہ سندھ کے نئے وزیر اعلیٰ منتخب

پیپلزپارٹی کے امیدوارکو 88اور تحریک انصاف کے خرم شیرزمان کو صرف 3ووٹ ملے

جمعہ 29 جولائی 2016 19:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جولائی ۔2016ء) مراد علی شاہ 88ووٹ لے کر سندھ کے نئے وزیر اعلیٰ منتخب ہوگئے ، انکے مدمقابل تحریک انصاف کے خرم شیر زمان کوصرف 3 ووٹ ملے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سندھ اسمبلی میں نئے وزیراعلیٰ کے لئے باقاعدہ ووٹنگ ہوئی جس میں پیپلزپارٹی کے امیدوار مراد علی شاہ نے 88 ووٹ حاصل کئے اور انکے مقابلے میں آنے والے تحریک کے امیدوار خرم شیر زمان 3 ووٹ حاصل کرسکے۔اس طرح مرادعلی شاہ نئے وزیر اعلیٰ سندھ منتخب گئے ۔ منتخب ہونے کے بعد تمام اراکین سند ھ اسمبلی نے مراد علی شاہ کو مبارکباد دیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات