انڈونیشیاء نے قید پاکستانی شہری ذوالفقار علی کی پھانسی روک دی ‘ حکومت نے وزارت خارجہ کونڈونیشیاء کی حکومت سے فوری معاملہ اٹھا جائے اور پھانسی رکوائی جائے‘وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کاسینیٹ کااظہار خیال

جمعہ 29 جولائی 2016 19:16

انڈونیشیاء نے قید پاکستانی شہری ذوالفقار علی کی پھانسی روک دی ‘ حکومت ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جولائی ۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ انڈونیشیاء میں قید پاکستانی شہری ذوالفقار علی کی پھانسی کو روک دیا ہے ‘ حکومت نے معاملہ میں مداخلت کرتے ہوئے وزارت خارجہ کو ہدایت کی تھی کہ انڈونیشیاء کی حکومت سے فوری طور پر معاملہ اٹھایا جائے اور پھانسی رکوائی جائے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایوان بالا کو آگاہ کیا کہ انڈونیشیاء میں قید پاکستانی شہری ذوالفقار علی کی پھانسی روک دی گی ہے۔ حکومت نے معاملہ میں مداخلت کرتے ہوئے وزارت خارجہ کو ہدایت کی تھی کہ فوری طور پر انڈونیشیاء کی حکومت سے معاملہ اٹھایا جائے۔ وزارت خارجہ نے انڈونیشیاء کی حکومت سے معاملہ اٹھایا ہے اور آگاہ کیا ہے کہ ذوالفقار علی کی پھانسی موخر کر دی گئی ہے۔ سینٹ میں عوامی اہمیت کے معاملہ پر ذوالفقار علی کی ڈرگ سمگلنگ کے الزام میں پھانسی کی سزا پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا اور حکومت سے مداخلت کی درخواست کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :