سائبر کرائمز بل پر حکومت اور اپوزیشن کے اختلافات، وزیر مملکت نفارمیشن ٹیکنالوجی کی ایوان میں عدم موجودگی پر سینیٹ کا اجلاس کی کارروائی ڈیڑھ گھنٹے تک معطل رہی ، انوشہ رحمن کی عدم موجودگی پر چیئرمین سینیٹ کا اظہار برہمی

جمعہ 29 جولائی 2016 19:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جولائی ۔2016ء) سائبر کرائمز بل پر حکومت اور اپوزیشن کے اختلافات وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ایوان میں عدم موجودگی پر سینیٹ کا اجلاس ڈیڑھ گھنٹے تک معطل رہا۔ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا اظہار برہمی،ڈیڑھ گھنٹہ سے زائد مذاکرات کے بعد اجلاس دوبارہ شروع کیا گیا۔جمعہ کو سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی صدارت میں ہوا۔

اجلاس کے دوران سائبر کرائمز کے حوالے سے ایجنڈا پیش کرنے کیلئے وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن کی عدم موجودگی پر چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سینیٹ کے اجلاس کو معطل کردیا،اس دوران سینیٹ میں قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن کے چیمبر میں حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات ہوئے،اپوزیشن کی جانب سے سائبر کرائمز بل جو قومی اسمبلی سے منطور کیا گیا تھا اس میں 50سے زائد ترامیم بل میں شامل کر نے کا مطالبہ کیا گیا،جس کوحکومت نے منطورکرلیا۔

(جاری ہے)

اس پر سینیٹ کا اجلاس دوبارہ شروع ہوا اور وزیر مملکت نے بل ایوان میں پیش کیا اور دوران نماز جمعہ کا وقفہ کیا گیا اور بعد میں اجلاس میں بل پر بحث کے بعد بل میں ترامیم سمیت شق وار منظوری دی گئی،آخر میں بل متفقہ طور پر پاس کر لیا گیا۔