متحدہ قومی موومنٹ نے سائبر کرائم بل مستردکردیا

ایسے بل دہشتگردی کے خلاف نہیں ،یہ سیاسی مخالفین کی آواز دبانے کیلئے استعمال کیے جاتے ہیں، ایم کیوایم کے رہنما سینیٹر طاہر حسین مشہدی کی میڈیاسے گفتگو

جمعہ 29 جولائی 2016 19:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جولائی ۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹرکرنل (ر) طاہر حسین مشہدی نے کہا ہے کہ سائبر کرائم بل کو مستردکرتے ہیں،ایسے بل دہشتگردی کے خلاف نہیں بلکہ سیاسی مخالفین کی آواز دبانے کیلئے استعمال کیے جاتے ہیں۔وہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیاسے گفتگو کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ کی آمد پر انہیں دوٹوک پیغام دینا چاہیے کہ پاکستان پرامن ملک ہے،کسی کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتے،لیکن ہمارے معاملات میں بھی مداخلت بند کی جائے،ہرقسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے اہل ہیں۔انہوں نے کہا کہ سائبر کرائم بل میں میڈیا اور عام انسانوں کی سچائی کی آواز کو تحفظ نہیں دیا گیا،دہشتگردی تو حکومت سے ویسے بھی کنٹرول نہیں ہورہی،ایک بل سے کیسے کنٹرول ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سائبر کرائم بل کو مسترد کرتے ہیں،پہلے اتنے بل بنے کسی کو دہشتگردوں کے خلاف استعمال نہیں کیا گیا بلکہ ان بل کو سیاسی مخالفین اور میڈیا کی آواز دبانے کیلئے استعمال کیا جاتاہے،ابھی سینیٹ نے اس بل میں50سے زائد ترامیم کی ہیں،جس سے یہ بل کچھ بہتر ہوا ہے،اگر سینیٹ بھی قومی اسمبلی کی طرف بل پاس کردیتیں تو پھر اس بل کا اﷲ حافظ تھا۔(خ م+ار)

متعلقہ عنوان :