ضلع بھر کی تمام کو آپریٹو ہاؤسنگ سو سائٹیاں کو ایک ماہ کے اندر اندرسالانہ میٹنگز کرانے کی ہدایت

حکم عدولی کی صورت میں سوسائٹیوں کا اکاؤنٹ مکمل طور پرسیز ، انتظامیہ کو بر طرف بھی کر دیا جائے گا سی و ی سٹیمپ ڈیوٹی حکومتی خزانے میں جمع نہ کرانے والی کوآپریٹو ہاؤسنگ سو سائٹیوں کے خلاف ایکشن

جمعہ 29 جولائی 2016 19:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جولائی ۔2016ء )ڈسٹرکٹ آفیسر کو آپریٹو لاہو ر فرخ حیات پنوں نے کہا ہے کہ ضلع بھر کی تمام کو آپریٹو ہاؤسنگ سو سائٹیاں کو ایک ماہ کے اندر اندرسالانہ میٹنگز کرانے کی ہدایت، حکم عدولی کی صورت میں ایسی سوسائٹیوں کا اکاؤنٹ مکمل طور پرسیزکرنے کے علاوہ سوسائٹی انتظامیہ کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے ا سے بر طرف بھی کر دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس امر کا اظہار انہوں نے آج ضلع بھر کی کو آپریٹو ہاؤسنگ سو سائٹیوں کے بائی لاز بارے منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔فرخ حیات پنوں نے کہا کہ جن کوآپریٹو ہاؤسنگ سو سائٹیوں نے سی وی سٹیمپ ڈیوٹی ا بھی تک حکومتی خزانے میں جمع نہیں کروائی کو فوری جمع کرانے کا حکم دیا جاتا ہے بصورت دیگر تادیبی اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سالانہ آڈ ٹ نہ کرانے والی سو سائٹیوں کے خلاف بھی اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ ہر کو آپریٹو سوسائٹی کا وزٹ کریں اور مکینوں کی طر ف سی مو صول کسی بھی شکایت کا نوٹس لے کا محکمہ کہ رپورٹ کریں۔