پنجاب میں 8 سال مسلسل حکومت والے میاں شہباز شریف نے صحت اور تعلیم کے شعبے کا ستیاناس کر دیا ہے ‘مسلم لیگ ن کی حکومت کی ترقی کا معیار سڑکیں اور پل ہیں صحت اور تعلیم حکمرانوں کی ترجیحات میں شامل نہیں

تحریک انصاف کے رہنما انجینئر یاسر گیلانی

جمعہ 29 جولائی 2016 19:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جولائی ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ اگر نام نہاد خادم اعلی نے سڑکوں، بسوں اور ٹرینوں کی بجائے بنیادی ضروریات پر توجہ دی ہوتی تو جتنا پیسہ اورنج ٹرین اور میٹرو بس پر لگا ہے اس سے کئی شہروں میں کئی ہسپتال تعمیر ہو سکتے تھے انہوں نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی مخدوش صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں 8 سال مسلسل حکومت والے میاں شہباز شریف نے صحت اور تعلیم کے شعبے کا ستیاناس کر دیا ہے کوئی بھی معاشرہ صحت اور تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا لیکن مسلم لیگ ن کی حکومت کی ترقی کا معیار سڑکیں اور پل ہیں قوم کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا کر سڑکیں اور پل تعمیر کئے جا رہے ہیں صحت اور تعلیم حکمرانوں کی ترجیحات میں شامل نہیں ایک طرف 70 ہزار ادویہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے تو دوسری طرف سرکاری ہسپتالوں میں ادویات تو دور کی بات شدید بیماری میں مریضوں کے لئے کوئی جگہ بھی دستیاب نہیں انہوں نے مزید کہا کہ حکمران اپنے اثاثوں میں اضافہ کے لئے کمیشن والے منصوبوں کی تکمیل پر عمل پیرا ہیں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں انہیں تعلیم اور صحت سے دور رکھ دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :