چین میں پاک چائنہ دوستی کو ٹھوس اقتصادی تعاون میں بدلنے پر تیزی سے کام ہورہا ہے ‘کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ اس ضمن میں اہم کردارادا کررہی ہے ‘وزیراعلیٰ شہبازشریف کا دورہ چین دونوں ملکوں کے مابین دوستی کے استحکام اورسی پیک کے منصوبوں پر بروقت عملدرآمد میں اہم کردارادا کرے گا

مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم کا بیان

جمعہ 29 جولائی 2016 19:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جولائی ۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ چین میں پاک چائنہ دوستی کو ٹھوس اقتصادی تعاون میں بدلنے پر تیزی سے کام ہورہا ہے اور کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ اس ضمن میں اہم کردارادا کررہی ہے ۔وزیراعلیٰ شہبازشریف کا دورہ چین دونوں ملکوں کے مابین دوستی کے استحکام اورسی پیک کے منصوبوں پر بروقت عملدرآمد میں اہم کردارادا کرے گا۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ چینی کمپنیاں پاکستان میں بھی منافع کماتی ہیں لیکن پاکستان میں چینی کمپنیوں کی برق رفتاری پاک چین دوستی کا کرشمہ ہے۔انہوں نے کہا کہ زلزلہ ہو یا سیلاب یا کوئی اور آفت، چین ہمیشہ پاکستان کیساتھ کھڑا رہا ہے۔ پاک چین دوستی کی کہانی دو محبت کرنے والوں کی کہانی ہے اوراس محبت میں روزبروز اضافہ ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

یہ چین کا بھر پور تعاون ہی ہے جس کے باعث ساہیوال کول پاور پلانٹ پر اتنا تیز کا م ہورہا ہے ۔

دنیا میں آج تک ایسے بڑے منصوبے پر اتنی تیزی سے کام نہیں ہوا ۔انہوں نے کہا کہ ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کیلئے دسمبر 2017ء تک کی ڈیڈلائن دی گئی ہے لیکن اس سے بہت پہلے یہ منصوبہ مکمل کرلیں گے۔ توانائی بحران کے خاتمے کیلئے چین کا بے پایاں تعاون کبھی فراموش نہیں کرسکتے ۔ساہیوال کول پاور پراجیکٹ پاک چین دوستی میں نیا سنگ میل ثابت ہوگا۔