میری ترجیحات عوامی خدمت،عوامی خدمت اور عوامی خدمت ہونگی۔مراد علی شاہ
بےنظیر بھٹو کی قائدانہ صلاحیتوں سے استفادہ حاصل کروں گا،تحریک انصاف ہارنے کیلئے الیکشن لڑنے کی عادی ہوچکی ہے،کوشش ہوگی کہ اس پورے ایوان کو ساتھ لے کر چلوں،میری خواہش تھی کہ میرے والدین آج یہاں ہوتے،والدین کے ذکر پر آبدیدہ ہوگئے۔نومنتخب وزیراعلیٰ سندھ کا خطاب
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 29 جولائی 2016 18:57
کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جولائی2016ء) :نومنتخب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کی قائدانہ صلاحیتوں سے استفادہ حاصل کروں گا،آج اپنی لیڈر محترمہ بے نظیر بھٹو کی کمی محسوس کررہا ہوں،میری تین ترجیحات عوامی خدمت،عوامی خدمت اور عوامی خدمت ہے،تحریک انصاف ہارنے کیلئے الیکشن لڑنے کی عادی ہوچکی ہے،میری خواہش تھی کہ میرے والدین آج یہاں ہوتے،اپنے والدین کی دعاؤں سے آج یہاں کھڑا ہوں،والدین کے ذکر پر آبدیدہ ہوگئے۔
انہوں نے منتخب ہونے کے بعد ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین اورفکشنل لیگ کے پیرپگاڑا سے سپورٹ کیلئے بات ہوئی تو انہوں نے خاموشی سے ہاں میں جواب دیا۔میری کوشش ہوگی کہ اس پورے ایوان کو ساتھ لے کر چلوں۔(جاری ہے)
ایوان کی مدد کے بغیر میں کچھ بھی نہیں ہوں۔انہوں نے کہا کہ میرا مقصد یہ ہے کہ اس صوبے کا ہر شہری محفوظ،ہر بچہ صحت مند ہو۔
تعلیمی منصوبوں کو فعال کرنا ہے۔55فیصد بچے تعلیم سے محروم ہیں جن کو تعلیم دلوانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسا طرز حکومت نافذ کرنے کی کوشش کروں گا کہ حکومت کو فعال کیا جائے۔افسران کو ان کی کارکردگی کے مطابق عہدے دیے جائیں۔قائم علی شاہ کے دور میں امن و امان کی صورتحال جیسی آج سندھ میں ہے ویسی کبھی بھی نہیں رہی۔قائم علی شاہ کی بدولت مثالی امن و امان قائم ہوا ہے۔انہوں نے ارکان اسمبلی سے درخواست کی کہ سب مل کر قائم علی شاہ کو کھڑے ہوکر خراج تحسین پیش کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکی محکمہ خارجہ نے دنیا بھر میں انسانی حقوق کی صورتِ حال پر سالانہ رپورٹ جاری کر دی
-
ایرانی میزائلوں نے کس طرح اسرائیلی کثیر الجہتی، مربوط خودکار فضائی دفاعی نظام کے حصار کو کیسے توڑا؟ حملہ کتنا کامیاب رہا سیٹلائٹ تصاویر سے جائزہ
-
ٹک ٹاک کی نئی ایپ پر یورپی یونین کا کمپنی کو الٹی میٹم
-
شوہر نے پیسے نہ دینے پر بیوی کی ناک اور کان کاٹ دیئے
-
شہریوں کو آئین و قانون کے تحت دستیاب سہولیات سے روگردانی نہیں ، لاپتہ افراد کے مسئلہ کا سیاسی حل بھی نکالناہو گا، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ
-
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی خاتون وائس چانسلر
-
بشریٰ بی بی کی تشویشناک حد تک بگڑتی صحت سنجیدگی کی متقاضی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
اٹک ،پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کا قتل کروا دیا،ملزم گرفتار
-
بشریٰ بی بی مکمل فٹ قرار، طبی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال
-
پاکستان کو 1.1 ارب ڈالرقسط کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف بورڈ اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
جون تک زرمبادلہ کے ذخائر9 سے 10 ارب ڈالرتک پہنچ جائیں گے، محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.