دیپالپور، مختلف حادثا ت و واقعات میں دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق

جمعہ 29 جولائی 2016 18:53

دیپال پور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جولائی ۔2016ء) دیپالپور، مختلف حادثا ت و واقعات میں دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق چک گوگیرہ عورت کی32 سالہ عورت کنیز بی بی ایک بھینس کو لے کر کھیتوں میں گئی ۔کھیت بارش کے پانی کی وجہ سے بھرے ہوئے تھے اور ان میں کرنٹ آ گیا جیسے ہی 32 سالہ عورت کنیز بی بی بھینس کو لے کھیتوں میں داخل ہوئی کرنٹ لگنے سے کنیز بی بی اور بھینس دونوں زندگی سے ہاتھ دو بیٹھے ۔

(جاری ہے)

ایک اور واقعے میں کار چک رام پرشاد کے قریب ظہیر شاہ موٹرسائیکل پر جار رہا تھا کہ تیز رفتار کار نے اس کے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری جس وہ شدید زخمی ہو گیا اور گر پڑا اس دوران کا ر نے پیدل چلنے والے شخص حق نواز کو کچل کر ہلاک کر دیا۔دریں اثنا ء بصیر پور تھانہ کا قومی رضا کار کی بیوی کنیز فاطمہ اپنے بھائی اور والد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جی ٹی روڑ پر جا رہی تھی کہ موٹر سائیکل پھسل گیا اور کنیز فاطمہ تیز رفتار ٹرک کے نیچے آکر ہلاک ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :