پنگجور،محکمہ زراعت کے ملازمین اپنی حاضریاں یقینی بنائیں ، عبدالرزاق رئیسانی

جمعہ 29 جولائی 2016 18:53

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جولائی ۔2016ء) ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت عبدالرزاق رئیسانی نے کہا کہ محکمہ زراعت کے ملازمین اپنی حاضریاں یقینی بنائیں غیر حاضری کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لایا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں محکمہ زراعت ریسرچ کے دفتر میں آفیسرز اور دیگر ماتحت ملازمین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ریسرچ پنجگور عبدالرزاق رئیسانی نے کہا کہ پنجگور کے تمام ریسرچ سینٹرز کو فعال بنایا گیا ہے اور علاقے کے زمیندار محکمہ سے بھر پور استعفادہ کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ محکمہ میں کام نہ کرنے والے ملازمین کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور میں تمام ملازمین کو تاکید کرتا ہوں کہ وہ اپنی حاضریاں یقینی بنائیں انہوں نے فیلڈ آفیسرز پر بھی زور دیا کہ وہ فیلڈز کا دورہ کریں تاکہ زمینداران سے مذید رہنمائی حاصل کرسکیں انہوں نے کہا کہ ہم یہاں عوام کی خدمت اور رہنمائی کے لیے بھیٹے ہیں علاقے کے زمینداروں کو جب بھی ہماری ضرورت ہوگی تو محکمہ ہر ممکن رہنمائی کرے گا انہوں نے کہا کہ ملازمین اپنی زمہ داریوں کا احساس کریں اور کسی کو شکایت کا موقع نہ دیں اسی میں ان کی اورمحکمہ کی نیک نامی ہے ۔