حکومت بجلی کی پیداوار بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرے، ایم ڈبلیو ایم بلوچستان

جمعہ 29 جولائی 2016 18:51

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جولائی ۔2016ء ) شہر میں عوام بجلی کی قلت سے دوچار ہیں، علمدار روڈ میں غیر اعلانیہ اور بے وقت لوڈ شیڈنگ سے عوام پریشان اور ہزارہ ٹاون کے عوام بجلی سے محروم رہتے ہیں۔ حکومت بجلی کی پیداوار بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرے اور مثبت پالیساں اپناتے ہوئے بجلی کی قلت پر قابو پائے۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری جنرل جناب عباس علی نے موجودہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ ملک کا ایک اہم مسئلہ ہے، ہاں یہ الگ بات ہے کہ واپڈا نے لوگوں کے زہنوں کو لوڈشیڈنگ کا اس قدر عادی بنا دیا ہے کہ اب عوام اسے اپنی بد قسمتی اور زندگی کا باقائدہ حصہ سمجھنے لگے ہیں۔

حکومت بجلی کی قلت پر قابو پانے کی کوشش کرے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت اول دن سے وعدوں پے وعدے کر رہی ہے کہ اتنے عرصے میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوگا مگر افسوس کی بات ہے کہ ایک طرف تو لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا کوئی نام و نشان نظر نہیں آتا اور دوسری طرف لوڈ شیڈنگ کے اوقات میں مزید اضافہ کیا گیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ علمدار روڈ کے علاقے میں واپڈا کی جانب سے کبھی کبھار غیر اعلانیہ اور بے وقت لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے، جو عام لوگوں کی زندگیوں پر براہ راست یا پھر بلواسطہ اثر انداز ہوتی ہے۔

واپڈا حکام کو چاہئے کہ ایسے افعال سے پرہیز کرے اور عوام کو تنگ کرنے سے گریز کرے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ علمدار روڈ کی حالت تو کچھ بہتر ہے بے بسی اور بے کسی کا عالم تو ہزارہ ٹاون میں داخل ہونے پر معلوم ہوتا ہے، جہاں شدید لوڈ شیڈنگ عام زندگی کا حصہ بن گیا ہے اور اسی طرح ملک بھر میں جانے کتنے علاقے ایسے ہیں جہاں بجلی موجود نہیں ہوتی۔

متعلقہ عنوان :