دعوۃ اکیڈمی کے زیر اہتمام عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے آئمہ کے اعزاز میں تقریب

تربیتی کورس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے آئمہ کیلئے عمرہ کی سعادت کا موقع پہلی بار فراہم کیا گیا ، جاری رکھنے پر غور کر رہے ہیں ، ڈاکٹر سہیل

جمعہ 29 جولائی 2016 18:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جولائی ۔2016ء) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی دعوۃ اکیڈمی کے زیر اہتمام منعقدہ 89 ویں تربیتی پروگرام برائے آئمہ و خطبا میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے شرکاء پر مشتمل تین رکنی وفد عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپس اسلام آباد پہنچ گیا۔ وفد کے اعزاز میں دعوہ اکیڈمی کی جانب سے خصوصی تقریب کاانعقاد کیا گیا۔

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے شرکاء میں محمد نصیر (آزاد جموں و کشمیر) ، عبدالواسع (بلوچستان) اور سندھ سے تعلق رکھنے والے اسداﷲ شامل تھے جبکہ اس کورس میں ملک بھر کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں آئمہ و خطباء نے شرکت کی تھی۔ تقریب میں اکیڈمی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سہیل حسن سمیت دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر سہیل حسن نے اپنے خطاب میں کہا کہ تربیتی کورس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے آئمہ کے لیے عمرہ کی سعادت کا موقع پہلی بار فراہم کیا گیا اور اکیڈمی مستقبل میں اسے جاری رکھنے پر غور کر رہی ہے۔

انہوں نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آئمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ کورس میں سیکھے گئے تجربات کو معاشرے میں عام کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ ڈائریکٹر دعوۃ اکیڈمی نے آئمہ پر زور دیا کیا وہ اسلام کے پیغام امن کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچائیں ۔ اس موقع پر عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے آئمہ نے بھی اظہار خیال کیا ۔ انہوں نے عمرہ کی سعادت کا موقع دینے پر دعوۃ اکیڈمی اور بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :