نیب سے معافیاں مانگنے والے اور ایزی لوڈ کلچر متعارف کروانے والوں کو ہم پر بات کرتے وقت شرم آنی چا ہے،شہرام خان ترکئی

صوابی کی ترقی میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جا ئے گی ،وزیر صحت خیبرپختونخوا

جمعہ 29 جولائی 2016 18:47

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جولائی ۔2016ء) سینئر صوبائی وزیر برائے صحت شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ نیب سے معافیاں مانگنے والے اور ایزی لوڈ کلچر متعارف کروانے والوں کو ہم پر بات کرتے وقت شرم آنی چا ہے ۔ صوابی کی ترقی میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جا ئے گی ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے موضع آدینہ میں اے این پی کے فضل محبوب جنرل کونسلر کا اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر ایک بڑے اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

شہرام خان ترکئی نے کہا کہ نیب سے معافیاں مانگنے والے اور خیبر پختونخواہ میں کرپشن کا فروغ دینے والوں کو پی ٹی آئی پر کرپشن کے الزامات لگاتے وقت شرم آنی چاہے ان کا کہنا تھا کہ کرنل شیر کلے میں ایک واحد گھر ہے جس میں سوئی گیس کی سہولت موجود ہے باقی کسی گھر میں گیس کی سہولت موجود نہیں تمام لوگ جانتے ہیں جنھوں نے گیس کی سہولت عوام کو دینے کی بجا ے صرف اپنے لیے گیس کی سہو لت لی اور ان کا تعلق کس سیاسی جماعت سے ہیں عوام سب جانتے ہیں یہ کیسی سیاست ہے جس میں صرف عوام کے پیسے سے صرف اپنی سہولیات کا خیال رکھا جا ئے انھوں نے کہا کہ میں پہلے پورے صوابی کو گیس کی سہولت دوں گا اور آخر میں اپنے گھرکے لیے لوں گا انھوں نے کہا کہ سکول تو تھے مگر ان میں استاد نہیں تھا ہسپتال کی بلڈنگ تو تھی مگر ڈاکٹرز نہیں تھے موجودہ حکومت ٹیچر زاور ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کر نے کے لیے پر ُامید ہیں اور بھرتیاں شروع ہیں صوبے میں کرپشن کا خاتمہ کیا پٹواری کی اجارہ داری ختم کی ایس ایچ او کی تھانہ داری ختم کی اور ان سب کو عوام کی خدمت پر لگا دیا یہ سب موجودہ حکومت کے کارنامے ہیں اس موقع پر ایم این اے عثمان خان ترکئی نے کہا کہ صوابی کی ترقی میں کو ئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جا ئے گی عوام کی سہولت کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا ئیں گے ۔

متعلقہ عنوان :