رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کیخلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں آئی درخواست دائر کر دی

جمعہ 29 جولائی 2016 18:47

رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کیخلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں آئی ..

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جولائی ۔2016ء ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چئیرمین اور رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں آئی درخواست دائر کر دی گئی آئی درخواست زیارت کے رہائشی اور پاکستان ورکرز پارٹی کے رہنماؤں خدائے دوست کا کڑ، ملک اجمل خان کاکڑ اور میر قلم کاکڑ کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ محمود خان اچکزئی نے اپنے ایک بیان میں خیبر پختونخوا کو افغانستان کا حصہ قرار دیا تھا جس سے ان کی دل آزار ی ہوئی اور دکھ پہنچا ہے ، درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ محمود خان اچکزئی کا بیان ملک سے غداری کے مترادف ہے اور آئین کا آرٹیکل 6 اس پر لاگو ہوتا ہے ، لہزا ان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے ، ہائی کورٹ میں درخواست کی سماعت کیلئے یکم اگست کی تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔