آئی جی خیبرپختونخوا نے سوات میں خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی اور تشددکا سختی کانوٹس لے لیا

پولیس نے واقعے میں ملوث ملزم کوگرفتارکرلیا،مقدمہ درج ، تفتیش شروع

جمعہ 29 جولائی 2016 18:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جولائی ۔2016ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان دُرانی نے مٹہ دروش خیلہ سوات میں خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی اور تشددکا سختی کانوٹس لے لیا،مقامی پولیس نے ملزم کوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ دن مٹہ دروش خیلہ سوات میں ایک خاتون کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی اور جسمانی تشدد کاواقع سامنا آیاتھا، ترجمان خیبرپختونخوا پولیس ریاض احمد کے مطابق آئی جی نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے سوات پولیس کو متعلقہ افراد کے خلاف فوری پرچہ درج کرنے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لا کھڑا کرنے کی ہدایت کی تھی۔

اور اس سلسلے میں ان سے فوری رپورٹ طلب کرلی۔ سوات پولیس نے آئی جی پی کے احکامات کی روشنی میں فوری ایکشن کرتے ہوئے نہ صرف ملزم کے خلاف پرچہ درج کرکے انہیں گرفتار کیا بلکہ ان سے تشدد میں استعمال ہونے والا آلہ بھی برآمدکرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :