Live Updates

طاہر القادری کی وطن واپسی پر عمران خان خوشی کے بگل بجا رہے ہیں ،عمران خان اور طاہر القادری کا ایجنڈا ایک ہے ، ماضی میں طاہر القادری کے دھرنے کا سکرپٹ عمران خان نے لکھا

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین کا بیان

جمعہ 29 جولائی 2016 18:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جولائی ۔2016ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ طاہر القادری کی وطن واپسی پر عمران خان خوشی کے بگل بجا رہے ہیں ،عمران خان اور طاہر القادری کا ایجنڈا ایک ہے ، ماضی میں طاہر القادری کے دھرنے کا سکرپٹ عمران خان نے لکھا ،کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان کے اپنے دھرنے ناکام ہوگئے اور اب وہ دوسروں کواپنے مقاصد کے لئے استعمال کررہے ہیں ،عمران خان اور طاہر القادری مل کو حکومت کے خلاف سازشیں کررہے ہیں مگر ان کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی،حکومت مستحکم اور مدت پوری کرے گی ،طاہر القادری ہر سال ماہ رمضان میں حکومت کے خلاف مہم چلانے کے اعلان کرتے ہیں او رپھر کسی دوسرے ملک چلے جاتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ عمران خان حکومت کے خلاف دھرنے کے بجائے اپنی جماعت سنبھالیں ،ان کی جماعت میں بغاوت ہوچکی ہے ،تحریک انصاف کے اراکین عمران خان پر عدم اعتماد کررہے ہیں،خیبرپختون خواہ میں عوام کی فلاح وبہود کے کام کرنے کے بجائے تحریک انصاف کے رہنما آپس میں الجھے ہوئے ہیں ،وہ ایک دوسرے پر تنقید کرنے میں مصروف ہیں اور عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے،یہ ہی حال طاہر القادری کا ہے ان کی اپنی جماعت غیر فعال ہے اور وہ حکومت کے خلاف تحریک چلانا چاہتے ہیں،طاہر القادری ہر انتخاب میں شکست کھا جاتے ہیں وہ پھر حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہیں

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :