کر پشن اور دہشت گردی ایک ہی سکہ کے دو رخ ہیں‘ قوم فوج کیساتھ ہے‘ چوہدری محمدسرور

پنجاب میں جنگل کے قانون جیسے حالات ہے غر یبوں کے بچے اغواء ہو رہے ہیں بجلی کے تاروں سے مر رہے ہیں‘حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی ملک میں حالات دن بدن خراب ہو رہے ہیں ‘ملک حالات کو کنٹر ول کر نا (ن) لیگ کی حکومت کے بس کی بات نہیں‘گفتگو

جمعہ 29 جولائی 2016 18:39

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جولائی ۔2016ء) سابق گور نرپنجاب چوہدری محمدسرورنے کہا ہے کہ کر پشن اور دہشت گردی ایک ہی سکہ کے دو رخ ہیں جسکے خاتمے کیلئے قوم پاک افواج کیساتھ ہے ‘پنجاب میں جنگل کے قانون جیسے حالات ہے غر یبوں کے بچے اغواء ہو رہے ہیں بجلی کے تاروں سے مر رہے ہیں‘حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی ملک میں حالات دن بدن خراب ہو رہے ہیں ‘ملک حالات کو کنٹر ول کر نا (ن) لیگ کی حکومت کے بس کی بات نہیں ملک میں تبدیلی ضروری ہو چکی ہے ۔

جمعہ کے روز گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نرپنجاب چوہدری محمدسرورنے کہا ہے کہ دہشت گرووں اور کر پشن کے گٹھ جوڑ کے خاتمے کے حوالے سے آرمی چیف جنرل راحیل شر یف کا بیان قومی امنگوں کی تر جمانی ہے کیونکہ آج ملک میں بدامنی ‘اغواء‘قتل وغارات ‘ مہنگائی بے روزگاری اور بجلی کی لوڈشیڈ نگ سمیت جتنے بھی بنیادی مسائل ہے انکی بڑی وجہ ملک میں کر پشن اور دہشت گردی ہے اگر ان دونوں کو ختم کر دیا جائے تو اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو جا ئیگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران قوم کو اقتدار میں آنے سے پہلے بہت سہانے خواب دکھاتے رہے ہیں لیکر اقتدار میں آنے کے بعد وہ مکمل طور پر ناکام ہو ئے ہیں اور قوم کو ماضی کے بحرانوں میں اضافے کیساتھ ساتھ نئے بحران بھی ملے ہیں جو حکمرانوں کی ناکامی کا منہ بو لتا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بچوں کے اغواء کی صورتحال انتہائی خطر ناک ہو چکی ہے اور آئے روز بجلی کی لٹکتی تاروں سے کر نٹ لگنے سے ہلاکتیں بھی ہو رہی ہیں مگر حکومت نام کی کوئی چیز کہیں نظر نہیں آرہی بلکہ لگتا ہے پنجاب میں آئین وقانون کی حکمران نہیں بلکہ جنگل کا قانون ہے جس کا جو دل کر تا ہے وہ کر رہا ہے اور حکمرانوں خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :