لاہور‘ مال روڈ پر واقع ہوٹل کے کمرے سے نوجوان لڑکی کی لاش مل گئی

پولیس نے لاش اپنی تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کردیا‘ تفتیش شروع کردی

جمعہ 29 جولائی 2016 18:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جولائی ۔2016ء) مال روڈ پر واقع ہوٹل کے کمرے سے نوجوان لڑکی کی لاش مل گئی ‘ پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کردیاجبکہ تفتیش شروع کردی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مرنیوالی لڑکی نواحی علاقے باٹا پور کی رہائشی ہے اور اسے ایک گولی لگی ہے ۔

(جاری ہے)

لڑکی کی شناخت 25سالہ رابعہ نصیر کے نام سے ہوئی ہے جس کے بیگ سے 92روپے ، ایک میگزین اور 13گولیاں ملی ہیں پولیس ذرائع کے مطابق شبہ ہے کہ لڑکی نے خودکشی کی ہے تاہم ہوٹل کے کمرے سے مزید شواہداکٹھے کرنے ، سی سی ٹی وی فوٹیج اور پوسٹمارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی حتمی طورپر کچھ کہاجاسکے گا۔

ذرائع نے بتایاکہ یہ بھی دیکھاجائے گا کہ آیا ہوٹل میں لڑکی کے نام پر کوئی کمرہ بک تھا یاوہ کسی اور کیساتھ ہوٹل میں آئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :