سابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کی اسمبلی اجلاس کے دوران آنکھ لگ گئی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 29 جولائی 2016 18:02

سابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کی اسمبلی اجلاس کے دوران آنکھ لگ گئی

کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جولائی2016ء) :سابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کی اسمبلی اجلاس کے دوران آنکھ لگ گئی،ایوان میں ارکان اسمبلی تقریر کرتے رہے جبکہ قائم علی شاہ خرگوش نیند کے مزے لیتے رہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قائد ایوان کے انتخاب کیلئے اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس جاری تھا،جس میں مراد علی شاہ کو وزیراعلی سندھ منتخب بھی کیا گیا۔تاہم اجلاس کی کاروائی کے دوران قائم علی شاہ کی آخری روز بھی وزیراعلی سندھ کی نشست پرآنکھ لگ گئی۔ارکان اسمبلی کے ڈیسک بجانے پر قائم علی کی آنکھ کھل گئی۔

متعلقہ عنوان :