جدہ: موبائل فون شعبے میں سعودائزیشن پالیسی کو لاگو کرنے میں مشکلات

جمعہ 29 جولائی 2016 18:01

جدہ: موبائل فون شعبے میں سعودائزیشن پالیسی  کو لاگو کرنے میں مشکلات

جدہ: (اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جولائی 2016ء): سعودی وزارتِ عمل کی طرف سے موبائل فون کے شعبے میں سعودائزیشن کو لاگو کرنے کے لیئے کافی اقدامات کیئے جارہے ہیں۔ اور جس کے خاطر خواہ نتائج بھی آ رہے ہیں۔ لیکن سعودی دکاندار جو ان سعودی شہریوں کو رکھ رہے ہیں ۔وہ مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جدہ کی موبائل مارکیٹ کے دوکاندار کا کہنا ہے کہ سعودی نوجوان دوکانوں پر کانٹر صاف کرنا ، موبائل کے ڈبے وغیرہ رکھنا نہیں چاہتے اور اس کام کو چھوٹا کام سمجھتے ہیں۔

سعودی شہری چاہتے ہیں کہ جلد سے جلد دوکانوں کے مالک بن جائیں۔ بہت سے سعودی 5000ریال پر کام کرنے کے لیئے تیار نہیں ۔ جبکہ ان کو خدشہ ہوتا ہے کہ انہیں تنخواہ بھی دیر سے ملے گی۔ سب بڑھ کر سعودی نوجوان جو دوکانوں پر کام کر رہے ہیں ۔ان کو اس کام میں کوئی مستقبل دکھائی نہیں دے رہا۔ ان تمام وجوہات کی بنا پر دوکانداروں کو سیریس سعودی ملازمین میسر نہیں آرہے ۔