پورے ملک میں امن و امان کی صورت حال انتہائی تشویش ناک ہے‘ خیبر پختونخوا میں 3 سالوں کے دوران 2 ہزار خواتین کی عزتیں پامال کی گئیں، ‘ لاہو رمیں سینکڑوں بچے اغواء ہو گئے ہیں ‘وفاقی اور صوبائی حکومتیں امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہیں

جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما سینیٹر حافظ حمد اﷲ کی صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 29 جولائی 2016 17:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جولائی ۔2016ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما سینیٹر حافظ حمد اﷲ نے کہا ہے کہ پورے ملک میں امن و امان کی صورت حال انتہائی تشویش ناک ہے‘ خیبر پختونخوا میں 3 سالوں کے دوران 2 ہزار خواتین کی عزتیں پامال کی گئیں ‘ کراچی میں عام آدمی سے لے کر قانون نافذ کرنے والے ادار وں کے اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ ہو رہی ہے ‘ لاہو رمیں سینکڑوں بچے اغواء ہو گئے ہیں ‘وفاقی اور صوبائی حکومتیں امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہیں۔

وہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ایم کیو ایم ‘ پیپلز پارٹی سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کراچی آپریشن شروع کیا جس سے شہر میں ٹارگٹ کلنگ اور جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ ہوا۔

(جاری ہے)

اور حالات میں بہتری آئی ہے۔ اس میں رینجرز اختیارتا میں توسیع نہ کرنے کی منطق سمجھ سے بالاتر ہے۔

کراچی اور ملک کے وسیع تر مفاد میں رینجرز کے اختیارات کی مدت میں توسیع ہونی چاہیے۔ سینیٹر حمد اﷲ نے کہاکہ انڈونیشیاء میں قید پاکستانی ذ والفقار علی کی پھانسی رکوانے میں وفاقی حکومت نے بھرپو رکردار ادا کیا۔ سعودی عرب اور دمام میں بھی سینکڑوں پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں۔ وزارت خارجہ ان کو نکالنے کے لئے اقدامات کر۔ حکومت کے اتحادی ضرور ہیں لیکن جہاں غلطی ہو نشاندہی کرتے ہیں۔ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ قابل تشویش ہے۔

متعلقہ عنوان :