کراچی میں رینجرز آپریشن سے امن و امان کی صورتحال نمایاں بہتری ہوئی ہے ‘ اکا دکا واقعات سے سیکیورٹی ادارو ں کی کارکردگی پر انگلیاں نہیں اٹھانی چاہئیں

وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت

جمعہ 29 جولائی 2016 17:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جولائی ۔2016ء) وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ رینجرز آپریشن سے کراچی میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے ‘ اکا دکا واقعات سے سیکیورٹی ادارو ں کی کارکردگی پر انگلیاں نہیں اٹھانی چاہئیں۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ امن و امان کے حوالے سے وفاقی حکومت موثر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ سندھ حکومت کو رینجرز اختیارات میں فوری توسیع کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز آپریشن سے کر اچی میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ اکا دکا واقعات سے سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر انگلیاں نہیں اٹھانی چاہئیں۔