ڈیوٹی سے غیر حاضری پر پی جی ایم آئی کی لائبریری اسسٹنٹ ملازمت سے برطرف

چھٹی منظور کرائے بغیر جانے والے ملازمین کے خلاف آئندہ بھی قانون کے مطابق سخت ایکشن ہو گا‘پروفیسر خالد محمود

جمعہ 29 جولائی 2016 17:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جولائی ۔2016ء) پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کی انتظامیہ نے ڈیوٹی سے غیر حاضری پر لائبریری اسسٹنٹ کو ملازمت سے برطرف کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

زینب لیاقت گریڈ 14 میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر فرائض سرانجام دے رہی تھی- پرنسپل پی جی ایم آئی و ایل جی ایچ پروفیسر آف نیوروسرجری ڈاکٹر خالد محمود نے واضح کہا کہ ادارے میں ڈسپلن کی پابندی نہ کرنے اور چھٹی منظور کرائے بغیر جانے والے ملازمین کے خلاف آئندہ بھی قانون کے مطابق سخت ایکشن ہو گا جبکہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سٹاف کی ہر ممکن حوصلہ افزائی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :