اقتصادی راہداری منصوبہ کو ہر صورت مکمل کیا جائیگا مخالفین کو منہ کی کھانا پڑیگی‘ پرویز ملک

کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں ، پاکستان کی شہ رگ ہے وہ کسی غلط فہمی میں نہ رہے‘رکن اسمبلی

جمعہ 29 جولائی 2016 17:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جولائی ۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہورکے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کو ہر صورت مکمل کیا جائے گا مخالفین کی ناپاک سازش کے ذریعے اسے کسی صورت متنازع نہیں ہونے دیا جائے گا، جو لوگ ایسا کرنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں وہ محب وطن نہیں بلکہ عوام اور ملک دشمن ہیں،پاکستان کشمیریوں کی ہر صورت ہر طرح کی مدد اور حمایت کرتا رہے گا،اور ان کی آزادی کی تحریک کو ہر فورم پر اٹھائے گا۔

کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں بلکہ پاکستان کی شہ رگ ہے وہ کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے غزشتہ روز لاہور دفتر میں تنظیمی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سید توصیف شاہ، اظہر فاروقی،سمیت دیفر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

محمد پرویز لک نے مزید کہا کہ پاک چین سی پیک منصوبہ ’’گیم چینجر‘‘ کی حیثیت رکھتا ہے،اس سے پاکستانی معیشت میں انقلاب آ جائے گا،انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری ضرب عضب اپریشن اپنے مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا۔

اس اپریشن کے ذریعے سے دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔وہ وقت دور نہیں جب پاکستان مکمل طور پر امن کا گہوارہبن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کے خلاف عالمی فورم اور سفارتی سطح پرآواز اٹھائے گااور وفود کو دنیا بھرمیں بھیج کر بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا جائے گا۔