سکھوں کے بچوں کو بورڈ کے تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم دی جائے گی ‘صدیق الفاروق

بابا گورو نانک یونیورسٹی اور قندھارا یونیورسٹی ٹیکسلاء کیلئے ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور ڈائریکٹر فنانس کیلئے منظوری دی گئی

جمعہ 29 جولائی 2016 17:49

سکھوں کے بچوں کو بورڈ کے تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم دی جائے گی ‘صدیق ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جولائی ۔2016ء ) چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ سکھوں کے بچوں کو بورڈ کے تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم دی جائے گی ،بورڈ نے وفاقی حکومت سے ادارہ کو حقیقی معنوں میں خود مختار بنانے کی سفارش کی ہے ، بابا گورو نانک یونیورسٹی اور قندھارا یونیورسٹی ٹیکسلاء کے لیے ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور ڈائریکٹر فنانس کے لیے منظوری دی گئی ہے ،افسران کی اپ گریڈیشن اور ڈویلپمنٹ کی سکیموں کی منظوری دی ۔

یہ باتیں انہوں نے بورڈ کی 302ویں اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہیں اس موقع پر سیکرٹری بورڈ میاں عبدالقدیر ،سینئر بورڈ ممبر کرنل (ر ) مبشر جاوید ،لیگل ایڈوائز ناصر احمد اعوان انکے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ بورڈ اجلاس میں چاروں صوبوں کے ممبران نے بھرپور شرکت کی رمیشن سنگھ اڑوڑا کی درخواست پر کمیونٹی سینٹر بنانے کی درخواست پر عملدرآمد کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ بورڈ کے افسران کی اپ گریڈیشن کے لیے منظوری دی گئی ہے ،گورو دواروں میں سیوا داران کوسکیل 14میں ترقی دیکر پوسٹ کا نام تبدیل کر کے گرنتھی بنایا گیا ہے70 سے بند کیارہ صاحب کو نومبر میں کھولاجائے گا ،جنم استھان ننکانہ صاحب کے سامنے بابا مردانہ کی یاد گار کے لیے جگہ مختص کر لی گئی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بورڈ کے زیر انتظام تعلیمی اداروں اور جانکی دیوی ہسپتال کی بہتری کے لیے کام جاری ہے ،سکھر میں ہندوؤں کی قدیمی عبادت گاہ سادھو بیلا مندر کی بجلی کی بحالی کے لیے 15لاکھ روپے ادا کیے گئے ۔

سابقہ چیئرمین آصف ہاشمی کے دور میں ہونے والی کرپشن کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بورڈ میں کرپشن کا خاتمہ کر دیا گیا ہے ،پچھلے دور میں ہونے والے کرپشن کی تمام تحقیقات نیب کر رہا ہے ، ملازمین کی غیر قانونی بھرتیوں اور سابقہ دور کی کرپشن کا تمام تر ریکارڈ بورڈ کے افسران محمد بوٹا ،آصف رضا شیخ ،بلال سلیم اور انعام الرحمان نیب کو دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بورڈ نے حکومت پاکستان کی طرف سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور الاونسز میں اضافہ کے اطلاق کی منظوری بھی دی ہے۔

متعلقہ عنوان :