یوم آزادی پاکستان سلسلے میں ملک بھر میں تیاریاں شروع ہو گئیں

جمعہ 29 جولائی 2016 17:47

اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جولائی ۔2016ء) یوم آزادی پاکستان سے قبل ہی قومی جھنڈوں کی دکانیں سج گئیں۔ نجی ٹی وی چینل کی ایک رپورٹ کے مطابق یوم آزادی پاکستان سے قبل ہی ملک بھر میں اس دن کی تیاریوں کا آغاز ہو گیا ہے، ہر طرف قومی پرچموں کی دکانیں سجی ہوئی ہیں اور ان کی خرید و فروخت میں روز بروز اضافہ دیکھا جا رہاہے ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر ابھی سے ہی قومی پرچم کی پینٹنگ اور جھنڈے لگے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں،اس حوالے سے مختلف سکولوں اور اداروں میں بھی تقریبات کا انعقاد کے لئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں،دکانداروں کا کہنا ہے گزشتہ سال کی نسبت رواں سال قومی جھنڈیوں،بیجز،بینڈز اور ٹوپیوں اور سجاوٹ کے سامان کی فروخت میں اضافہ ہوا دیکھنے میں آیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :