بھارت کی جانب سے بے گناہ کشمیریوں کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال انتہائی قابل مذمت ہے، عبدالقیوم خان

جمعہ 29 جولائی 2016 17:47

اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جولائی ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر (ر) جنرل عبدالقیوم خان نے کہا کہ بھارت کی جانب سے بے گناہ کشمیریوں کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال انتہائی قابل مذمت ہے۔

(جاری ہے)

ریڈیو پاکستان کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت ٰ نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھالنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے،انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مسئلے کشمیر کے حل کے لئے کشمیریوں کے خلاف بھارتی افواج کی بربریتاور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکوانے کے لئے اپنا اہم کردار ادا کرے۔

متعلقہ عنوان :