وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے حکم پر پاکستان اور کویت کے درمیان ویزہ معاہدہ معطل کر دیا گیا

پاکستان کی طرف سے معاہدہ کی مکمل پاسداری کے باوجود کویت کی طرف سے معاہدے کی پاسداری نہیں کی جا رہی تھی، وزارت داخلہ کا بیان

جمعہ 29 جولائی 2016 17:45

اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جولائی ۔2016ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے حکم پر پاکستان اور کویت کے درمیان ویزہ معاہدہ معطل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 2013ء میں طے پانے والے اس معاہدہ کے تحت سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ کے حامل افراد کو دوطرفہ بنیادوں پر آمدورفت کیلئے ویزہ کے حصول کی شرط سے استثنیٰ حاصل تھا۔ پاکستان کی طرف سے معاہدہ کی مکمل پاسداری کے باوجود کویت کی طرف سے معاہدے کی پاسداری نہیں کی جا رہی تھی۔ ایسے معاہدوں پر عملدرآمد دوطرفہ ہونا لازمی ہے۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ پاکستان تو معاہدے کی مکمل پاسداری کرے اور دوسری طرف سے عملدرآمد میں ہچکچاہٹ ہو۔