عمان: آموں کی معلومات محفوظ رکھنے کے لیئے ” انسائیکلوپیڈیا“ کا آغاز

جمعہ 29 جولائی 2016 17:39

عمان: آموں کی معلومات محفوظ رکھنے کے لیئے ” انسائیکلوپیڈیا“ کا آغاز

عمان: (اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جولائی 2016ء): عمان میں آموں کی اقسام کو ختم ہونے سے بچانے کے لیے عمان میں ”آم انسائیکلوپیڈیا“ کا آغاز کر دیاہے ۔ آموں کے انسائیکلو پیڈیا پر کام 2005میں شروع کیا گیاتھا۔

(جاری ہے)

جس میں 65ممالک سے آموں کے متعلق ڈیٹا لیا گیا تھا۔اس انسائیکلو پیڈیا میں آموں کی اقسام ان کے متعلق تمام معلومات ، اگانے کے طریقے ، اگائی جانے والی جگہوں کے بارے میں بتایا گیا ہے ۔ انسائیکلوپیڈیا چار مختلف زبانوں عربی ، فرانسسی ، انگلش، سپیائنیش زبان میں ہو گا۔