ایگزیکٹو انجینئر کے ڈی اے ونگ کے ایم سی کو ر نگی عقیل احمد قریشی کے وارنٹ گرفتا ر ی جا ر ی

جمعہ 29 جولائی 2016 17:36

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جولائی ۔2016ء ) صوبا ئی محتسب اعلیٰ سندھ اسد اشرف ملک نے ایگزیکٹو انجینئر کے ڈی اے ونگ کے ایم سی کو ر نگی عقیل احمد قریشی کے قا بل ضما نت وا رنٹ گرفتا ر ی جا ر ی کر دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

محتسب اعلیٰ سندھ نے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پو لیس کو ر نگی کرا چی کو ہدا یت جا ری کیں ہیں کہ وہ انہیں گرفتا ر کر کے 4اگست 2016کو ان کے رو برو پیش کریں ۔وا ضح رہے کہ مذکو ر ہ انجینئر صوبا ئی محتسب سندھ کے دفتر میں در ج شدہ شکا یت کے حوالے سے انکو ائری کے دورا ن متعدد با ر غیر حا ضر رہے اور متعلقہ ریکا ر ڈ فرا ہم نہ کر سکے جس کی بنا ء پر ان کے قابل ضما نت وارنٹ گرفتا ر ی جا ری کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :