بنک جلد فش فارمنگ اور کولڈ سٹوریج جیسی سکیموں پر قرضہ جات کی فراہمی کا آغاز کر رہا ہے‘اقبال چنڑ

پراونشل کوآپر یٹوبنک لمیٹڈ کی افادیت و اہمیت کوجدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے بہترین طریقہ کار اپنایا جا رہا ہے

جمعہ 29 جولائی 2016 17:33

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جولائی ۔2016ء ) صوبائی وزیر کو آپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ پراونشل کوآپر یٹوبنک لمیٹڈ کی افادیت و اہمیت کوجدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور کسٹمر ز کو ہر قسم کی فوری فراہمی کے لئے بہترین طریقہ کار اپنایا جا رہا ہے،اس سلسلے میں تمام بنک عملہ کی تربیت کو خاص اہمیت دی جا رہی ہے تاکہ مو جود ہ دور میں دیگر بنکوں کا مقابلہ با آسانی کیا جا سکے،بنک جلد فش فارمنگ اور کولڈ سٹوریج جیسی سکیموں پر قرضہ جات کی فراہمی کا آغاز کر رہا ہے،بنک کاشتکاروں کو پیداواری قرضہ جات کی مد میں یکم اگست تک فصل خریف 2016ء ک لئے قرضہ جات فراہم کرے گاجبکہ فصل ربیع2015-16ء کے قرضہ جات کی وصولی بھی کر رہا ہے،بنک درمیانی مدت کے قرضہ جات برائے خرید ٹریکٹر و دیگر زرعی مشینری،لائیو سٹاک، گو لڈن سمیت دیگر سکیموں پر قرضہ جات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

اس امر کا اظہار انہوں نے محکمانہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ بنک نے یکم جولائی 2015 ء تا30 جون2016 ء تک غیر فعال قرضہ جات کی مد میں1170ملین روپے کی وصولی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بنک نے30 جون2015ء تک د وران سال10800.04ملین روپے اور 30 جون2016ء کے دوران11040.06ملین روپے کے قرضہ جات جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ بنک کے ڈیپازٹس30جون2016ء کو4186ملین روپے تھے۔

متعلقہ عنوان :