لاہور سے بچوں کی اغواء کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ، والدین پریشان‘صمصام بخاری

پنجاب میں لاء اینڈآرڈر کی صورتحال انتہائی خطر ناک ہے ، عوام چوروں اور ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ رہے ہیں ‘سیکرٹری انفارمیشن پنجاب

جمعہ 29 جولائی 2016 17:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جولائی ۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری انفارمیشن صمصام بخاری نے کہاکہ لاہور سے بچوں کی اغواء کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے جس سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتاہے ، بچوں کے اغواء کے واقعات کی روک تھام کے لئے پنجاب حکومت کو ہنگامی بنیادوں پراقدامات کرنے ہوں گے اور بچوں کے اغواء میں ملوث نٹ ورک کو ختم کرنا ہوگا،پنجاب میں امن وامان کی صورتحال بھی خراب ہے ، چوروں اور ڈاکوؤں نے غریب شہریوں کی زندگیاں اجیرن بنا رکھی ہیں۔

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے چیئرمین سیکرٹریٹ لاہور سے جاری کردہ اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ لاہور سے بچوں کی اغواء کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے جس سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتاہے ، بچوں کے اغواء کے واقعات کی روک تھام کے لئے پنجاب حکومت کو ہنگامی بنیادوں پراقدامات کرنے ہوں گے اور بچوں کے اغواء میں ملوث نٹ ورک کو فوری ختم کرنا ہوگا، انہوں نے کہاکہ پنجاب میں لاء اینڈآرڈ ر کی صورتحال انتہائی خراب ہے ، چوریاں، ڈاکے اور قتل و غارت کے واقعات میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے ، غریب کی جان ومال اورعزت محفوظ نہیں ، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، صمصام بخاری نے کہاکہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے معیشت کا پہیہ جام ہو گیا ہے ، صنعتیں بند ہونے سے مزدوروں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں ، حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے جبکہ (ن) لیگ کے حواری اور درباری عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :