مراد علی شاہ بھی یس مین ہیں ،جس لیڈر شپ نے انہیں وزارت اعلیٰ کیلئے منتخب کیا ہے وہ ان کیخلاف کبھی نہیں جائیں گے،نصرت سحر عباسی

جمعہ 29 جولائی 2016 17:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جولائی ۔2016ء) مسلم لیگ (فنکشنل)کی رہنما نصرت سحر عباسی نے کہا ہے کہ مراد علی شاہ بھی یس مین ہیں ،جس لیڈر شپ نے انہیں وزارت اعلیٰ کے لیے منتخب کیا ہے وہ ان کے خلاف کبھی نہیں جائیں گے ۔جمعہ کو سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نصرت سحر عباسی نے کہا کہ مراد علی شاہ آبپاشی اور خزانہ کے وزیر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

دونوں محکموں کی کارکردگی صفر رہی ہے ۔وزیراعلیٰ بن کر وہ کوئی تیر نہیں مارلیں گے ۔سب کچھ چند دنوں میں سامنے آجائے گا ۔انہوں نے کہا کہ چہرے بدلنے سے کچھ نہیں ہوگا ۔سوچ اور پالیسیاں بدلی ہوں گی ۔ایک سوال کے جواب میں نصرت سحر عباسی نے کہا کہ پیرپگارا سے دبئی میں مراد علی شاہ کی ملاقات سیاسی نہیں تھی بلکہ مراد علی شاہ پیرپگارا کی دعائیں لینے گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :