خرم شیرزمان کو میرا شکر گذار ہونا چاہیے کہ میں نے ان کا استعفیٰ قبول نہیں کیا ،آغا سراج درانی

امید ہے مراد علی شاہ اپنے والد کے نقش قدم پر چلیں گے ،پیپلزپارٹی کی پالیسی کے تحت عوام کی خدمت کریں گے،اسپیکر سندھ اسمبلی

جمعہ 29 جولائی 2016 17:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جولائی ۔2016ء) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ خرم شیرزمان کو میرا شکر گذار ہونا چاہیے کہ میں نے ان کا استعفیٰ قبول نہیں کیا ،اگر میں ان کا استعفیٰ قبول کرلیتا تو وہ آج ایوان میں نہ ہوتے ۔جمعہ کو سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آغا سراج درانی نے کہا کہ مراد علی شاہ تجربہ کار ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ کافی عرصے وزیر رہے ہیں ۔امید ہے کہ اپنے والد کے نقش قدم پر چلیں گے اور پیپلزپارٹی کی پالیسی کے تحت عوام کی خدمت کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی سیکھنے کی جگہ ہے ۔یہاں پر ہم سب سیکھتے ہیں ۔میں نے بھی سب یہیں سے سیکھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے خرم شیر زمان کو میرا شکر گذار ہونا چاہیے کہ میں نے ان کا استعفیٰ قبول نہیں کیا ۔اگر میں ان کا استعفیٰ قبول کرلیتا تو وہ آج ایوان میں ہوتے ۔

متعلقہ عنوان :