ہمارے ووٹ نہ دینے سے مراد علی شاہ کو سندھ کی شہری آبادی کا اعتماد حاصل نہیں ہوگا،خواجہ اظہار الحسن

مراد علی شاہ کے پاس بہترین موقع ہے ثابت کریں وہ سندھ کی شہری آبادیوں کے بھی وزیراعلیٰ ہیں ،میڈیا سے بات چیت

جمعہ 29 جولائی 2016 17:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جولائی ۔2016ء) سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ ہم نے واضح طور پر اعلان کردیا تھا کہ ہم ووٹنگ سے لاتعلق نہیں رہیں گے ۔جب ایم کیو ایم ووٹ نہیں دے گی تو اس کا مطلب یہ ہے کہ مراد علی شاہ کو سندھ کی شہری آبادی کا اعتماد حاصل نہیں ہوگا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ مراد علی شاہ کے پاس بہترین موقع ہے کہ وہ یہ ثابت کریں کہ وہ سندھ کی شہری آبادیوں کے بھی وزیراعلیٰ ہیں ۔

ان کے پاس صرف 22ماہ کا وقت ہے ۔انہیں کچرا صاف کرنا ہے ۔مسائل بھی کرنے ہیں اور اپنی کارکردگی کو دکھانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نئے وزیراعلیٰ سندھ نے کرپشن کے داغ کو دھونا ہے ۔مراد علی شاہ کو باہر سے زیادہ اندرونی مشکلات پیش آئیں گی ،یہ ان کے لیے امتحان ہے ۔لاتعلق رہنے کے باوجود ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں ۔

متعلقہ عنوان :