یتیم بچوں کی کفایت اور رہنمائی اوران کے سرپردست شفقت رکھنا ہماری مشتر کہ مذہبی اور اخلاقی ذمہ داری ہے ،کمانڈنٹ ایف سی لورالائی کرنل حسنین حید ر

جمعہ 29 جولائی 2016 17:26

لورالائی۔29جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جولائی ۔2016ء) ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈو یلپمنٹ کے زیر اہتمام ایف سی پارک لورالائی میں عید ملن پارٹی کا انعقاد کیاگیا جس میں مختلف سکولوں کے یتیم طلبہ و طالبات نے شرکت کی پروگرام سے کمانڈنٹ ایف سی لورالائی کرنل حسنین حید ر میجر سید عامر اور ایس او عبدالرحمن سلیمان خیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یتیم بچوں کی کفایت اور رہنمائی اوران کے سرپرست شفقت رکھنا ہماری مشتر کہ مذہبی اور اخلاقی ذمہ داری ہے تاکہ مستقبل میں بچے وطن کانام روشن کرسکے کیونکہ طلبہ وطالبات قوم کا مستقبل ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایچ ایچ آر ڈی کی مثبت سرگرمیوں کوسراہا پروگرام کے آخر میں کمانڈنٹ کرنل حسنین حیدر کی طرف سے تمام بچوں اوربچیوں میں عید ی تقسیم کی گئی۔

متعلقہ عنوان :