جدہ: سعودی عرب کے 44 فیصد ہوٹل درجہ بندی پر پورا نہیں اترتے: ٹوررزم اتھارٹی

جمعہ 29 جولائی 2016 17:15

جدہ: سعودی عرب کے 44 فیصد ہوٹل درجہ بندی پر پورا نہیں اترتے: ٹوررزم اتھارٹی

جدہ: (اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جولائی 2016ء): سعودی کمیشن فار ٹورزم اینڈ نیشنل ہیریٹیج ( ایس سی ٹی این ایچ) کے مطابق مملکت میں موجود کُل ہوٹلوں میں سے 44فیصد ہوٹل مخصوص درجہ بندی پر پورانہیں اترتے۔ سعودی عرب میں فائیو سٹار ہوٹلوں کی تعداد 111ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ مملکت میں موجود ہوٹلوں کی تعداد 1446بنتی ہے ۔ ان میں سے 641ہوٹل ہی درجہ بندی پر پورا اترتے ہیں۔ فائیو سٹار ہوٹلوں میں سے 45فیصد مخصوص درجہ بندی پر نہیں ہیں۔ مدینہ منورہ میں 153ہوٹل درجہ بند ی کے مطابق نہیں پائے گئے ۔تھری سٹار ہوٹلو کی تعداد 346ہے ۔ جن میں سے 252صرف مکہ میں ہیں۔