سیلاب میں موثر حکمت عملی کے تحت تمام وسائل بروئے کار لا ئے جائیں، بریگیڈئر (ر)ڈاکٹر ارشد ضیاء

جمعہ 29 جولائی 2016 17:15

لاہور۔29 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جولائی ۔2016ء) ڈائریکٹر جنرل،پنجاب ایمرجنسی سروس(ریسکیو1122) بریگیڈئیر (ر) ڈاکٹر ارشد ضیاء نے جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں ریسکیو سروس1122 کا مانیڑنگ دورہ کیا جس کا مقصد ریسکیو 1122کا اضلاع میں ریسکیو سروسز کی فراہمی کا جائزہ لے کر ریسکیو آپریشنز کی استعداد کاربڑھانا ہے ۔ اس سلسلے میں ڈی جی ریسکیو پنجاب نے پہلے مرحلے میں بہاولنگر، وہاڑی، پاکپتن اور اوکاڑہ کا دورہ کیا اور ان کے ضلعی افسران سے میٹنگ کی ۔

ان دوروں کا اہم مقصد یہ بھی ہے کہ اضلاع میں ایمرجنسی سروسز کی فراہمی اور اضلاع میں موجود ریسکیو وسائل بشمول ایمرجنسی ایمبولینس، فائر ٹینڈرز، ریسکیو وہیکلز ، واٹر باؤزرز،ریسکیو کی کشتیاں ،او بی ایم ، ریسکیو سٹیشنز اور ریسکیورز کے جذبہ کا ازسرِ نو جائزہ لینا تھا۔

(جاری ہے)

موجودہ اور اضافی وسائل کے ذریعے اضلاع کی آپریشنل استعداد ِکارمیں اضافہ کیا جائے گا۔

انہوں نے ریسکیو اسٹیشنز کی عمارات، کنٹرول رومز کی حالت، ایمرجنسی وہیکلز کا معائنہ، ایمرجنسی کال اور مانیٹرنگ سسٹم ، ایمرجنسی آلات اور اضلاع میں ایمرجنسی سروسز کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ دوروں کے دوران انہوں نے ضلعی ایمرجنسی افسران، ایمرجنسی افسران، ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسران، کنٹرول روم انچارجز،سٹیشن کوارڈی نیٹرز، شفٹ انچارجز، کمپیوٹر ٹیلی فون وائرلیس آپریٹرز، اور دیگر ایمرجنسی سٹاف سے ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل سنے اور انہیں جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

ڈی جی ریسکیو پنجاب بریگیڈئر(ر)ڈاکٹر ارشد ضیا ء نے کہا کہ پنجاب کے تمام اضلاع کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ضرورت کے تحت مزیدوسائل دیئے جائیں گے تاکہ تمام ڈسٹرکٹ سیلاب سے موثر طریقے سے نبرد آزما ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ میں ریسکیو کے بلند حوصلہ ہمت دیکھ کر خوش ہوا ہوں کہ وہ کسی بھی حادثے سے نبردآزما ہونے کے لئے ہر وقت تیا رہیں مزید برآں انہوں نے ریسکیو رز کونصیحت کی کہ وہ کسی بھی حادثے سے نمٹنے کیلئے ہر وقت تیار رہیں ۔

متعلقہ عنوان :