پاکستان نے کویت سے ویزا معاہدہ معطل کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 29 جولائی 2016 17:12

پاکستان نے کویت سے ویزا معاہدہ معطل کر دیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 جولائی 2016ء) : پاکستان نے کویت سے اپنا ویزا معاہدہ معطل کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے کویت سے کیا گیا ویزا معاہدہ اب معطل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کویت سے ویزا معاہدہ معطل کرنے کے احکامات جاری کیے تھے جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے پاکستان کا کویت سے ویزا معاہدہ معطل کر دیا گیا ہے۔ دونوں ممالک کے مابین یہ معاہدہ 2013ء میں طے پایا تھا، معاہدے کے مطابق سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ کے حامل افراد کو کویت کے ویزے سے استثنیٰ حاصل تھا۔ وزیر داخلہ کے مطابق پاکستان معاہدے کی پاسداری کر رہا ہے لیکن کویت کی جانب سے معاہدے کی پاسداری نہیں کی جا رہی جس پر یہ معاہدہ معطل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :