دبئی: غلط جگہوں پر گاڑیا ں کھڑی نہ کی جائیں: ٹریفک پولیس

جمعہ 29 جولائی 2016 17:01

دبئی: غلط جگہوں پر گاڑیا ں کھڑی نہ کی جائیں: ٹریفک پولیس

دبئی: (اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جولائی 2016ء): گزشتہ دنوں پیش آنے والے خوفناک حادثے کے بعد دبئی ٹریفک پولیس نے ایک بار پھر ڈرائیوروں کو خبردار کیا ہے کہ سڑک پر غیر متعین کردہ جگہوں پر گاڑیاں ہر گز نہ کھڑی کریں ۔ پچھلے دنوں ہیوی ٹرک کے سڑک کے درمیان کھڑا ہونے کی وجہ سے منی بس ٹکرا گئی تھی متعدد جاں بحق اور زخمی ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

ٹریفک پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین کا خاص خیال رکھنا چاہیئے تیز رفتار ی سے گریز کرنا چاہیئے ۔ متحدہ عرب امارات نے 22سواریوں والی منی بس کے لیئے حد رفتار متعین کی ہوئی ہے ۔ کیونکہ تیز رفتاری کے باعث گاڑی کو کنٹرول کرنا مشکل ہوتا ہے ۔ گاڑی خراب ہونے کی صورت میں ڈرائیوروں کو چاہیئے کہ سڑک کے کنارے نہ کھڑا کریں۔