خیبر پختونخوا کی تیز رفتار اور پائیدار ترقی کیلئے اہم فیصلے

صوبائی حکومت آئل ریفائنری اور سیمنٹ انڈسٹری سمیت پن بجلی اور ہاؤسنگ کے مختلف منصوبوں کی تعمیر کیلئے رواں سال یکم اگست کو فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کرے گی، پرویز خٹک

جمعہ 29 جولائی 2016 16:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جولائی۔2016ء) اس میں کوئی شک نہیں کہ پی ٹی آئی کی موجودہ اتحادی حکومت کی سعی اور کاوشوں سے صوبہ خیبر پختونخوا تیز رفتار اوردیر پا ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوچکا ہے مذکورہ سکیمیں صوبے کے ماضی میں نظرانداز کیے گئے علاقوں کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے مطلوبہ نتائج کے حصول کے لئے سنگ میل ثابت ہوں گی ان منصوبوں سے صوبے کو تیز رفتار ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کے لئے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں ممدد ومعاون ثابت ہوں گی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے انکشاف کیا ہے کہ صوبائی حکومت آئل ریفائنری اور سیمنٹ انڈسٹری سمیت پن بجلی اور ہاؤسنگ کے مختلف منصوبوں کی تعمیر کیلئے رواں سال یکم اگست کو فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کرے گی ۔

(جاری ہے)

وہ وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔ صوبائی حکومت اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کی مشترکہ پارٹنر شپ سے عنقریب شروع کئے جانے والے ان منصوبوں میں چترال میں تین اور بالاکوٹ میں ایک پن بجلی کے منصوبے جو بالترتیب 900 اور 00 3میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی استعداد رکھتے ہوں گے، دو ہاؤسنگ سکیمیں ، آئل ریفائنری ، سمینٹ انڈسٹری اور رواں مالی سال میں تعمیر کئے جانے والے دیگر منصوبے شامل ہیں پرویز خٹک نے واضح کیا کہ مذکورہ منصوبوں کی جلد تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے صوبائی حکومت ضروری قانون سازی کرنے سے بھی دریغ نہیں کرے گی انہوں نے متعلقہ حکام کوہدایت کی کہ وہ فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن کے ساتھ باضابطہ معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے آرگنائزیشن کے ساتھ پہلے سے طے شدہ سکیموں کے مختلف پیکجز بنائیں تاکہ ان سکیموں سے صوبے کی تیز رفتار ترقی کو ممکن بنایا جا سکے موجودہ صوبائی حکومت کی کاوشوں سے خیبرپختونخوا تیز رفتار اور دیر پا ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ مذکورہ ترقیاتی سکیمیں صوبے کے ماضی میں نظر اندازکئے گئے عوام کی ترقی کیلئے مطلوبہ نتائج کے حصول میں سنگ میل ثابت ہوں گے یہ منصوبے صوبے کو تیز رفتار ترقی کی راہ پر ڈالنے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور معاشی سرگرمیوں کی تخلیق میں ممددو معاون ہو ں گے۔ وزیراعلیٰ نے صوبے میں جیمز، جیولری اور معدنیات کے دیگر ذخائر تلاش کرنے کی ہدایت کی انہوں نے قدرتی ذخائر کی ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے پرکشش طور پر پیش کرنے کا حکم دیا انہوں نے کہا کہ یہ صوبہ قدرتی ذخائر سے مالا مال ہے جن کا بہترین استعمال صوبے کی مجموعی ترقی کا موجب اور غریب عوام کی فلاح کا ذریعہ بن سکتا ہے۔

وزیراعلیٰ نے پاک چین اقتصادی راہداری کے تناظر میں قائم کئے جانے والے انڈسٹریل اسٹیٹس سمیت صوبائی حکومت کی ذاتی حکمت عملی کے تحت چھوٹے، درمیانے اور بڑے انڈسٹریل یونٹس پر مشتمل صنعتی زونز پر عملی کام شروع کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہاکہ اصل مقصد صوبے میں دستیاب وسائل کو بہترین طریقے سے بروئے کار لانا، روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور صوبے کی مجموعی ترقی کیلئے دوررس نتائج حاصل کرنا ہے۔

وزیراعلیٰ نے حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ کی توسیع کے تناظر میں وہاں کمرشل پراپرٹی کی درجہ بندی کرنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے صوبے کے وسیع تر مفاد میں بورڈ آف انوسٹمنٹ اور اکنامک زون ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (ازدمک) کو یکجا کرنے کا حکم دیا اور اس سلسلے میں باضابطہ فیصلہ کرنے کیلئے سمری بھیجنے کی ہدایت کی تاہم ان پراجیکٹس کی بروقت تکمیل اوران کے ثمرات کو شہریوں تک پہنچانے کے لئے منصوبہ بندی ضروری ہے یہ امر قابل ذکر ہے کہ پی ٹی آئی کی صوبائی اتحادی حکومت مذکورہ اہم منصوبوں کی فرنیٹر ورکس آرگنائزیشن سے کروارہی ہے جو حیات آباد میں بہت بڑے منصوبے و پراجیکٹ کو بروقت مکمل کرکے مثال قائم کرچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :