”صوبائی ڈویلپمنٹ فورم نے پنجاب میں ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد کیلئے 5 ارب69 کروڑ 57لاکھ 78ہزار روپے کی منظوری دے دی

جمعہ 29 جولائی 2016 16:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جولائی۔2016ء) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2016-17 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے چھٹے اجلاس میں ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی5 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر5 ارب69کروڑ 57لاکھ 78ہزار روپے کی منظوری دی ۔ صوبائی ڈویلپمنٹ فورم کے اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو سمیت متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی ورکنگ پارٹی کے چھٹے اجلاس میں جن 5 ترقیاتی منصوبہ جات کی منظوری دی گئی ان میں کلسٹر ڈویلپمنٹ منصوبہ اقتصادی ترقی کیلئے آگے بڑھنے کی حکمت عملی)کیلئے 74 کروڑ 14 لاکھ 52 ہزار روپے، پنجاب ریسورس مینجمنٹ پروگرام (PRMP-II) کیلئے پروگرام مینجمنٹ یونٹ کو مزید فعال بنانے کیلئے 67 کروڑ 85 لاکھ 53 ہزار روپے، بارشی پانی ہارویسٹنگ سٹریکچر کی تعمیر کے ذریعے واٹر ریسورس ڈویلپمنٹ کیلئے 19 کروڑ 80 لاکھ روپے، ضلع میانوالی میں سوہاوا چکوال تلا گنگ میانوالی روڈ 12 کلومیٹر تا 41.45 کلومیٹر کی کشادگی و بحالی کیلئے 1 ارب 84 کروڑ 89 لاکھ 19 ہزار روپے اور ضلع بہاولپور میں حاصل پور سے لے کر بہاولنگر لمبائی 80 کلومیٹر (چشتیاں سٹی پورشن کی دو رویہ سڑک ) لمبائی 7 کلومیٹر کی بحالی و کشادگی (KPRRP Phase-II)(ترمیمی) کیلئے 2 ارب 22 کروڑ 88 لاکھ 54 ہزار روپے شامل ہیں۔

۔

متعلقہ عنوان :